سُوۡرَةُ الفَاتِحَة
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلۡعَـٰلَمِينَ
ترجمعہ کنزالایمان ۔۔۔ سب حوبیاں اللہ کو جو مالک سارے جہان والوں کا
ترجمعہ کنزالعرفان ۔۔۔ سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو تمام جہان والوں کا پالنے والا ہے
ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ
سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں ۔ یعنی ہر طرح کی حمد اور تعریف کا مستحق اللہ تعالٰی ہے کیونکہ اللہ تعالٰی کمال کی تمام صفت کا جامع ہے
اللہ تعالٰی کی حمد و ثنا کرنے کے فضائل
احادیث میں اللہ تعالٰی کی حمد و ثنا کرنے کے بہت سے فضائل بیان کیے گے ہیں ۔ان میں 3 فضائل درج زیل ہیں ،
1
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ۔ اللہ تعالٰی بندے کی اس بات سے خوش ہوتا ہے کہ وہ کچھ کھائے تو اللہ تعالٰی کی حمد کرے اور کچھ پئے تو اللہ تعالٰی کی حمد کرے
) مسلم کتاب الزکر والدعا ء بابِ استحباب حمد اللہ ۔۔۔ الخ ص 1463 ۔۔ الحدیث 89
2
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے ۔ حضورِ پُر نور صَلّٰٰی اللہ عَلیِہ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ۔۔ سب سے افضل ذکر " لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ ہے اور سب سے افضل دعا ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ ہے
3
حضرت انس بن ملک رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ حضورِ اقدس صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ۔ جب اللہ تعالٰٰی اپنے بندے پر کوئی نعمت نازل فرماتا ہے اور وہ نعمت ملنے پر ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ کہتا ہے تو یہ حمد اللہ تعالٰی کے نزدیک اس دی گی نعمت سے افضل ہے ۔
حمد کے مطلق شرعی حکم
خطبے میں حمد واجب ۔ کھانے کے بعد مستحب ۔ چھینک آنے کے بعد سنت حرام کام کے بعد حرام اور بعض صورتوں میں کفر ہے۔
للہ ۔۔ اللہ کے لیے
اللہ ۔ اس ذات، اعلی کا عظمت والا نام ہے جو تمام کمال والی صفتوں کی جامع ہے ۔ اور بعض مفسرین نے اس لفظ کے معنی بھی بیان کیے ہیں ۔جیسے اس کا ایک معنی ہے عبادت کا مستحق ۔ دوسرا معنی ہے وہ ذات جس کی معرفت میں عقلیں حیران ہیں ۔ تیسرا معنی ہے وہ ذات جس کی بارگاہ میں سکون حاصل ہوتا ہے ۔ اور چوتھا معنی ہے ۔ وہ ذات کہ مصیبت کے وقت جس کی پناہ تلاش کی جائے
رَبِّ ٱلۡعَـٰلَمِينَ
جو سارے جہان والوں کا مالک ہے ۔
لفظ رب کے کئی معنی ہیں جیسے مالک ۔ معبود ۔ ثابت ۔ مصلح ۔ اور بتدریج مرتبہ کمال تک پہنچانے والا
صاوی ۔ الفاتحہ ۔ تحت الایہ

0 Comments