یا الہی ہر جگہ تیری عطا کا ساتھ یو
جب پڑے مشکل شہ مشکل کشا کا ساتھ ہو
یا الہی بھول جاوں نزع کی تکلیف کو
شادی دیدار حسن مصطفی کا ساتھ ہو
یا الہی گور تیرہ کی جب آے سخت رات
ان کے پیارے منہ کی صبح جانفرا کا ساتھ ہو
یا الہی جب زبانیں باہر آئیں پیاس سے
صاحب کوثر شہہ جود و عطا کا ساتھ ہو
یا الہی گرمی محشر سے جب بھڑکیں بدن
دامن محبوب کی ٹھنڑی ہوا کا ساتھ ہو
ہا الہی نامہ عمال جب کھلنے لگیں
عیب پوش خلق ستار کا ساتھ ہو
یا الہی رنگ لائیں جب میری بے باکیاں
ان کی نیچی نیچی نظروں کی حیا کا ساتھ ہو
یا الہی جب چلوں تاریک راہ پل صراط
آفتاب ہاشمی نور الہدی کا ساتھ ہو
یا الہی جب سر شمشیر پر چلنا پڑے
رب سلم کہنے والے غمزدہ کا ساتھ ہو
یا الہی جو دعائیں نیک ہم تجھ سے کریں
قدسیوں کے لب سے آمین ربنا کا ساتھ ہو
یا الہی جب رضا خواب گراں سے سر اٹھائے
دولت بیدار عشق مصطفی کا ساتھ ہو
(اعلی حضرت احمد رضا خان )
0 Comments