کربلا کے جاں نثاروں کو سلام
فاطمہ زہرا  کے پیاروں کو سلام

مصطفی  کے ماہ پاروں کو سلام
نوجوانوں گلعزاروں کو سلام

یا حسین  ابن علی  مشکلکشا
آپ کے سب جاں نثاروں کو سلام

اکبر واصغر پہ جاں قربان ہو
میرے دل کے تاجداروں کو سلام

قاسم و عباس پر لاکھوں درود
کربلا کے شہسواروں کو سلام

بھوکی پیاسی بیبیوں پر ہو درود
بھوکے پیاسے گلغزاروں کو سلام

ہو گے قرباں محمد اور عون
سید زینب کے پیاروں کو سلام

کربلا میں ظلم کے ٹوٹے پہاڑ
جن پہ ان سب دلفگاروں کو سلام

آل و اصحاب کے جس قدر
چاہنے والے ہیں ساروں کو سلام

جو حسینی قافلے میں تھے شریک
کہتے ہیں عطار ساروں کو سلام

( محمد الیاس قادری )